ایرانی سفیر کی یورپی یونین کے سربراہ کو اپنی اسناد تقرری پیش

تہران، ارنا- بلجیم اور یورپی یونین میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے یورپی یونین کے سربراہ کیساتھ ایک ملاقات میں ان کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق "غلامحسن دہقانی" نے اس ملاقات کے دوران، جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین تبدیلیوں، جوہری معاہدے کے اراکین اور سلامتی کونسل کے ممبران کیجانب سے اس معاہدے کے تحفظ پر اقدامات اور امریکی غیر قانونی اقدمات کیخلاف مقابلہ کرنے کی ضرورت، علاقائی مسائل، دہشتگردی کی روک تھام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار، خطے میں قیام امن اور سلامتی سے متعلق تمام علاقائی ممالک کا تعاون، انسداد دہشتگردی اور یورپی یونین کے ممالک سے تعاون پر ایران کی تیاری جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 در این اثنا یورپی یونین کے سربراہ "شارل میشل" نے جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت سمیت ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی امن اور استحکام میں پڑوسی ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کو اہم قرار دے دیا اور کہا کہ یہ علاقے کے علاوہ یورپی یونین کے مفادات میں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دہقانی نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یورپی کمیشن کی خاتون سربراہ " اورزولافون درلاین" کو اپنی اسناد تقرری پیش کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =