ایران کی مشرق وسطی میں ہربل مصنوعات کی برآمدات کی پہلی پوزیشن

تہران، ارنا-  ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو ہربل مصنوعات کی برآمدات میں دنیا کی پانچویں اور مشرق وسطی کی پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے مزید کہا کہ ایران میں موسم کے تنوع کی وجہ سے اسے ہربل مصنوعات کی پیداوار کے سب سے بڑے ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے پہلے 5 مہینوں کے دوران ایران میں ایک ملین 94 ہزار 539 ٹن مختلف قسم کی ہریل مصنوعات کو مختلف ممالک میں برآمدات کی گئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 241 ملین 167 ہزار 512 ڈالر کی ہے۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں مجموعی طور پر ہربل مصنوعات کی تجارتی لین دین کی مالی شرح 3 ارب ڈالر ہے جن میں سے ایران کا حصہ 241 ملین ڈالر ہے اور منصوبہ بندی، برآمدات کے انتظام اور نقل و حمل میں تیزی و غیرہ سے اس میں امزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے 37 ممالک بشمول برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بحرین، آذربائجیان، روس، ہانگری، قازقستان، پولینڈ، کویت، متحدہ عرب امارات، ترکی، ناروے، عمان اور عراق سب سے زیادہ ایران سے ہربل مصنوعات کی برآمدات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ان میں سے عراق، متحدہ عرب امارات اور عمان نے بالترتیب 109 ملین 511 ہزار 799 ڈالر، 53 ملین 925 ہزار 324 ڈالر اور 12 ملین 861 ہزار 110 ڈالر سے سب سے زیادہ ایران سے ہربل مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =