12 ستمبر، 2020، 11:57 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84035832
T T
0 Persons
ایران میں کورونا سے شکار غیرملکی پناہ گزینوں کا مفت علاج

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا کا شکار غیر ملکی پناہ گزینوں کا علاج مفت ہے۔

یہ بات سیما سادات سالاری نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر صحت کے کہنے کے مطابق ایران میں کرونا کا شکار ہونے والے غیر ملکی مہاجروں کی تمام خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ،  انسانی اور مذہبی اقدار پر توجہ کیلیے نظام کے عہدیداروں کا موقف اور ملک میں پائیدار صحت کے قیام کی اہمیت کی وجہ سے  صحت کی خدمات کی فراہمی سے متعلق ایرانی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی پناہ گزینوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اسی لیے کوویڈ 19 سے متاثر غیر ملکی پناہ گزینوں کا علاج مفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ سے اس آبادی کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے تعاون کو راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق ایک ملین پناہ گزین ملک میں ہیں اور 2 سے 2.5ملین غیر ملکی پناہ گزین غیر قانونی طور پر ایران میں رہتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .