ایرانی خواتین نے گزشتہ سال میں 575 بین الاقوامی تمغے حاصل کر لیے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت کھیل اور نوجوانوں کے مطابق ایرانی خواتین نے گزشتہ سال میں بین الاقوامی مقابلوں میں 575 رنگا رنگ تمغے حاصل کر لیے۔


یہ بات ایرانی وزارت کھیل کی خواتین کے کھیلوں کے دفتر برائے کوآرڈینیشن کی ڈائریکٹر جنرل زہرا السادات موسوی نے ہفتہ کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں بین الاقوامی مقابلوں میں 575 رنگا رنگ تمغے اپنے نام کر لیے ہیں جو یہ 49 فیڈریشنوں کی کوششوں اور عالمی اور ایشیائی مقابلوں کے 47 کھیلوں میں ایرانی خواتین کی شرکت کا نتیجہ ہے۔

موسوی نے گزشتہ سال میں خواتین کے کھیلوں کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ کھیلوں کی 77 بین الاقوامی فورموں کی رکنیت، بیرون ملک میں 182 مقابلوں کی شرکت اور 34 مقابلوں کی میزبانی  پچھلے ایک سال کے دوران ایرانی خواتین کے کھیلوں کی دیگر کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے خواتین کے کھیلوں کے میدان میں 20 عالمی کوٹے کے حصول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ (تیراندازی، کراٹے اور تائیکوانڈو) میں 7 عالمی کوٹے، معذور کھیلاڑیوں کے کھیلوں(پیرا تیراندازی، پیرا ایتھلیٹکس، کشتی رانی، تیر اندازی )کے شعبے میں 10 کوٹے، سوئس میں 2020 کے یوتھ سرمائی اولمپک مقابلوں  میں تین کوٹے کا حصول خواتین کے کھیلوں کی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

موسوی نے کہا کہ ایرانی خواتین نے 216 عالمی مقابلوں میں شرکت کی ہے جو مجموعی طور پر 182 مقابلوں کی شرکت اور 34 مقابلوں کی میزبانی ایرانی خواتین کے کھیل کے دیگر کارنامے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =