11 ستمبر، 2020 12:47 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84034809
0 Persons
ایران کا مائیکروسافٹ کمپنی کے جھوٹے دعوے کا مسترد

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران، روس اور چین سے منسلک ہیکرز کی امریکی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے دعوی کا مسترد کرتے  ہوئے کہا کہ امریکہ، جو کئی دہائیوں سے ایران سمیت دیگر ممالک میں انتخابات میں دخل اندازی کر رہا ہے، اس طرح کے مضحکہ خیز دعوی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے مائیکروسافٹ کمپنی کے بے بنیاد دعوے کے ردعمل میں کیا اور کہا کہ امریکہ، جو کئی دہایئوں سے ایران سمیت دوسرے ملکوں کے انتخابات میں دخل اندازی کرتا ہے اور بغاوت کے ذریعے ایرانی عوام کی منتخب حکومت ڈاکٹر مصدق کا تختہ الٹنے کا باعث ہوگیا ہے اور دوسرے ممالک کے خلاف انسداد انٹلیجنس کی ایک سرگرم مہم چلاتا ہے؛ اس طرح کے مضحکہ خیز دعوی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ایران کیلئے یہ اہم نہیں کہ وائٹ ہاوس میں کون بر سرکار آئے گا ہمارے لیئے یہ اہم کہ واشنگٹن بین الاقوامی اصولوں پر قائم رہے، اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور دوسرے ممالک کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =