11 ستمبر، 2020 11:33 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84034744
0 Persons
جنگ کسی بھی طرح بُری ہے: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے ایک طرف جنگ کی تنقید اور دوسری طرف علاقائی ملکوں کو ہتیھاروں کی فروخت کے منافقانہ رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی طرح بُری ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ "ان غیر معمولی کمپنیوں" کی جیبیں بھرنے کیلئے امریکہ کی جنگ کی پیاس کو تسلیم کرتے ہیں وہ خود بھی ہمارے علاقے میں انہی کمپنیوں کے "خوبصورت فوجی سازوسامان" فروخت کرنے کیلئے گرم بازار میں دلچسپی سے مصروف ہیں۔

ظریف نے کہا کہ ہم ان کو سمجھتے ہیں؛ ان کا خیال ہے کہ سرد جنگ اچھی ہے کیونکہ اس سے تجارت کو فائدہ ہوتا ہے لیکن گرم جنگ سے نہیں؛ جنگ کسی بھی طرح ہو وہ بُری ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کی تعریف کرتے ہوئے ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ فوج کے جنرلوں سے نہیں فوجیوں سے پیار کرتے ہیں  کیونکہ وہ "غیر معمولی کمپنیوں" کی جیبوں کو بھرنے کیلئے مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں جو بموں اور ہتیھاروں کی تیاری کر رہی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =