ایران دنیا میں اسپنج لوہے کا سب سے بڑا تیار کرنے والا ملک ہے

تہران، ارنا- اسٹیل کی عالمی ایسوسی ایشن کے مطابق 2020ء کے پچھلے 5 مہینوں کے دوران، ایران 12 ملین 856 ہزاز اور 717 ٹن اسپنج لوہے کی پیداوار سے اس شعبے میں دنیا کا سب سے بڑا تیار کرنے والا ملک بن گیا۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق ایران اسٹیل کی پیداوار سے متعلق دنیا کی دسویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

اب ملک میں رواں سال کے دوران 33 ملین ٹن اسپنج لوہے کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 2018 اور 2019 کے سالوں کے دوران اسپنچ لوہے کی برآمدات میں اضافہ کا ریکارڈ کیا گیا ہے اور 2018 میں 533 ہزار ٹن اسپنج لوہے کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ 2019 میں اس میں 77 فیصد کا اضافہ ہو کر برآمدات کی شرح 942 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =