8 ستمبر، 2020 4:44 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84031777
0 Persons
گزشتہ 5 مہینوں میں 115.7ہزار ٹن کاپر کیٹھود کی تیاری

تہران، ارنا – ایران میں گزشتہ 5 مہینوں میں کاپر کیٹھود کی پیداوار115 ہزار اور 701 ٹن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مہینے میں ایران میں تانبے کیتھوڈ کی پیداوار 24 ہزار اور 621 ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اگست کی نسبت 23 فیصد زیادہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ سال تانبے کیتھوڈ  کی پیداوار کی شرح 250 ہزار ٹن تھی اور رواں سال 280،000 ٹن تک پہنچنے کی امید ہے۔

 ایرانی قومی کاپر انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے جولائی کے مہینے میں اعلان  کردیا کہ تانبے کی پیداوار 528 ٹن تک پہنچ گئی جو نئے تانبے کے ذخائر کی نشاندہی سے ذخائر کے لحاظ سے ہمارا ملک ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

ایران کے پاس اب دنیا کے تانبے کے ذخائر کا 4.2 فیصد ہے، اور سنہ 1410ہجری شمسی کے لئے تانبے کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں تانبے کے ارتکاز کی پیداوار 493 ہزار ٹن سے زیادہ ہوگئی ، جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد کا اضافہ ہے۔

پہلے مہینے میں تانبے کے ارتکاز کی پیداوار کی شرح 89 ہزار ٹن تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =