پانچ ایرانی بچوں کو بلغاریہ کے مصوری مقابلوں کے اعزازی ڈپلومہ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- پانچ ایرانی بچوں نے بلغاریہ میں منعقدہ 22 ویں نوازاگورا بین الاقوامی مصوری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مقابلوں کے اعزازی ڈپلومہ کو اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 35 مختلف ممالک سے 4 ہزار 328 فن پاروں کو بلغاریہ میں منعقدہ 22 ویں نوازاگورا بین الاقوامی مصوری مقابلوں میں پیش کیا گیا تھا۔

ان فن پاروں میں سے ایرانی 8 سالہ لڑکی "مرسانا بیگ زادہ"، 7 سالہ لڑکی "آوا مقدسیان"، 10 سالہ لڑکا "ارژنگ باختر"، 5 سالہ "لڑکی" فاطمہ علیزادہ" اور 10 سالہ لڑکی "اسرا صدقی" کے فن پاروں کو بین الاقوامی مصوری مقابلوں کے اعزاری ڈپلومہ سے نوازا گیا۔

 ایرانی انسٹی ٹیوٹ برائے نوجوانوں کی دانش ورانہ نشو و نما نے مجموعی طور پر اپنے ارکان کے 15 فن پاروں کو بلغاریہ میں منعقدہ  بین الاقوامی مقابلوں میں بھیجا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =