ایران اور روس نے کرونا وائرس کی ویکسن کی تیاری پر مذاکرات کیے ہیں

تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی محکمہ صحت نے کرونا وائرس کی تیاری کیلئے روس کیساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف روس بلکہ دوسرے ملکوں سے بھی اس حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں اور دیگر ممالک بھی کرونا وائرس کی تیاری کا علم حاصل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں جبکہ ایرانی محکمہ صحت اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت سے تعاون کر رہا ہے۔

علی ربیعی نے کہا کہ ایرانی علم پر مبنی کمپنیاں بھی کرونا وائرس کی ویکسن کی تیاری کیلئے کوشش کر رہی ہیں اور ہم ان کی کامیابی کیلئے پُر امید ہیں۔

انہوں نے امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف دباؤ ڈالنے اور پابندیاں عائد کرنے سے متعلق کہا کہ امریکہ نے اب تک ہمارے ملک کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے تا ہم دنیا نے اس حوالے سے اس کا ساتھ نہیں دیا ہے۔

ربیعی نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے امریکہ کا ساتھ دینے کی کوئی علامت نظر نہیں آئی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبرز نے بھی اونچی آواز سے ایران کیخلاف پابندیوں کا از سر نو نفاذ سے متعلق امریکی درخواست کا مسترد کردیا۔

انہوں نے دیگر ملکوں کیجانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق کہا کہ امریکہ سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ واشنگٹن اسی مذاکرات کی میز پر واپس آئے جس کو اس نے پہلے چھوڑ دیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =