ایرانی وزیر خارجہ کی بھارتی  ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے آج بروز منگل ایران کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ' سابرامانیام جایشانکار' کے ساتھ ایک ملاقات کی۔

بھارتی وزیر خارجہ روس کا دورہ کرنے سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے۔

بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ تہران کل بھارتی وزیر دفاع راج نات سنگھ"کے غیر متوقع طور پر تہران کے دورے اور اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی  سے ملاقات کے بعد ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کچھ گھنٹوں کے لئے تہران میں قیام کریں گے اور محمدجواد ظریف سےتبادلہ خیال کے بعد شنگھائی تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے لئے ماسکو روانہ ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =