ایرانی جم پیٹروکیمیکل کمپنی میں پرزوں کی لوکلا‏یزیشن سے 2۔4 ملین ڈالر کی بچت

بوشہر، ارنا- ایرانی جم پیٹرو کیمکیل کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملکی ماہرین کی کوششوں سے اس کمپنی کے ضروری پرزوں کے سب سے زیادہ حصے کو اندروں ملک ہی تیار کیا جاتا ہے جس سے کمپنی کو 2۔4 ڈالر کی بچت ہوگی اور اس کے علاوہ زرمبادلہ کے ذخائر کے استعمال میں بھی 6۔5 ملین ڈالر کی کمی آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جعفر شادکانی" نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ یہ کمپنی وہ پروزوں جن کیخلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں، کو ملکی ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندروں ملک میں تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے  پمپس، کمپریسرز، ٹربو بڑھانے والوں، ری ایکٹرز اور ٹاورز کا داخلی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ فلٹرز کی اقسام کی تیاری کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جم پیتروکیمیکل کمپنی ایران میں پالیمر مصنوعات کی سب سے بڑی برآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور بھاری پولیتھیلین مصنوعات کے شعبے میں اس کمپنی کو برآمدات میں پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے دوران، اس کمپنی میں تیار کیے گئے مصنوعات کے 60 فیصد کو 22 ملکوں میں برآمدات کی گئیں۔

فی الحال چین، ترکی اور دیگر پڑوسی ممالک جم پیٹرو کیمیکل کمپنی کی مصنوعات کی برآمدات کی پہلی منزلیں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =