بھارتی وزیر دفاع نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا

نئی دہلی ، ارنا - بھارتی وزیر دفاع نے اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے۔

یہ بات جنرل "راج نات سنگھ" نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی سے ایک بہت ہی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات کی جس میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارتی وزارت دفاع کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی اور ایرانی وزرائے دفاع نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور افغانستان میں امن و استحکام سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اور ایران کے وزرائے دفاع کے اجلاس دوستانہ اور پُرجوش ماحول میں ہوئے اور دونوں نے موجودہ تاریخی ، ثقافتی ، لسانی اور تہذیبی تعلقات پر روشنی ڈالی۔
بھارتی وزیر دفاع ماسکو کے دورے کے راستے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا سفر کرکے اپنے ایرانی ہم منصب جنرل حاتمی کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر گفتگو کی۔
کوویڈ 19 کے پھیلنے کے بعد سے کسی اعلی بھارتی عہدے دار کا پہلا دورہ ایران ہے۔.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =