6 ستمبر، 2020 3:21 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84029018
0 Persons
ایران میں کار ٹائر کی پیداوار میں 27 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – ایران کے بڑے ٹائر مینوفیکچررز کی کارکردگی کے اعدادوشمار کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اگست کے آخر تک 115 ہزار و 983 ٹن کار ٹائر کو پیدا کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں سال کے پہلے پانچ مہینے کے دوران 10 ملین 232 ہزار 759 ٹائر کو تیار کیا گیا ہے جو ٹائروں کی تعداد کے لحاظ سے پچھلے سال کے پہلے پانچ مہینوں کے مقابلے میں 26 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ، اگست کے آخر تک ملک میں 62 ہزار و 968 ٹن مسافر کار ٹائر (28 فیصد کا اضافہ) ، 9،268 ٹن وین ٹائر (13 فیصد کا اضافہ) اور 21،237 ٹن مال بردار اور بس ٹائر (10 فیصد کا اضافہ) پیدا کئے گئے ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ، اگست کے آخر تک ، ملک میں 772 ٹن بائیسکل ٹائر تیار کیے گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 80 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
اس عرصے کے دوران موٹرسائیکل ٹائر کی پیداوار 23 فیصد اضافے سے 5،625 ٹن ہوگئی اور ٹیوبوں کی پیداوار 39 فیصد اضافے سے 4،960 ٹن ہوگئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =