تہران انیمیشن فیسٹیول میں شرکت کیلئے 53 ممالک کی رجسٹریشن

تہران، ارنا - 53 سے زیادہ ممالک نے تہران بین الاقوامی دو سالہ فیسٹیول میں شرکت کے لئے اندراج کیا ہے۔

یہ بات چلڈرن اینڈ ایجو ایجینسی دانشورانہ ترقیاتی مرکز کے پروڈکشن کے ڈپٹی "محمد رضا کریمی صارمی" نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 12 ویں تہران بین الاقوامی انیمیشن فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے 301 فلموں والے 53 سے زیادہ ممالک نے رجسٹریشن کرایا ہے
کریمی صارمی نے کہا کہ میلے کی ویب سائٹ پر ابتدائی رجسٹریشن 2020 کے 31 اکتوبر تک جاری ہے، ایرانی اور غیر ملکی فلم بنانے والے افراد اپنے فن کو پیش کرکے اس آرٹ ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریفری کمیٹی جنوری 2017 کے بعد بین الاقوامی مقابلے کے سیکشن میں ہونے والے غیر ملکی کاموں کا فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطاب‍ق، 12ویں تہران انٹرنیشنل انیمیشن فیسٹیول سنٹر برائے بچوں اور نوعمروں کی دانشورانہ نشوونما کے چار حصوں "مقابلہ" ، "مقابلہ سے باہر" ، "خصوصی اسکریننگ" اور "تناظر" کا 28 فروری سے 4 مارچ  تک انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 4 =