ایرانی موجد نے کینیڈا کے بین الاقوامی ایجادات مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

اردبیل، ارنا- ایرانی موجد "حسن عابدی رحمانلو" نے توانائی کے میدان میں ونڈ ٹربائن کا مشترکہ ڈیزائن سے کینیڈا میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر ایک طلائی تمغے سمیت اس ایونٹ کے خصوصی انعام کو بھی اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی علاقے خلخال سے تعلق رکھنے والے حسن عابدی رحمانلو نے ہفتے کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجادات کے بین الاقوامی مقابلوں کے پانچویں دور کا انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف انوویشن اینڈ ایڈوانسڈ ہنر کی بین الاقوامی فیڈریشن آف انوینٹرز (آئی ایف آئی اے) اور انٹلیکچول پراپرٹی ایسوسی ایشن (وائی پی اے) کے تعاون سے 29 اگست 2020 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انعقاد کیا گیا۔

جس میں انہوں نے اپنے ڈیزائن کیے گئے ایجاد کو پیش کرکے ایک طلائی تمغے کو حاصل کر لیا۔

عابدی نے کہا کہ ان مقابلوں کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں 60 ممالک کے 300 منصوبوں نے 21 شعبوں میں حصہ لیا، جن میں طب، مشینری، زراعت، کمپیوٹر، توانائی، الیکٹرانکس اور سول انجینئرنگ شامل ہیں۔  

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =