5 ستمبر، 2020، 2:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84027589
T T
0 Persons
فلسطینی گروپوں کا اجلاس صیہونیوں کے مقابلے میں ان کی ذہانت کی علامت ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے فلسطینی گروپوں کے حالیہ اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صیہونی، اس کے حامیوں اور ساتھیوں کے مقابلے میں فلسطینی رہنماؤں کی ذہانت کی علامت قرار دیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے تمام فلسطینی تحریکوں کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ مجرم اور قابض ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت ہی فلسطین اور القدس کی سرزمین کو آزاد کرنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحم فلسطینی قوم نے گذشتہ دہائیوں کے دوران ثابت کیا ہے کہ برسوں کے دوران صہیونیوں کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی عوام کے خلاف قتل و غارت گری اور کچھ غدار عرب ریاستوں کے سمجھوتے کے منصوبوں کے باوجود غاصبوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ بلاشبہ اس راستے میں دنیا کی مستشار اور آزاد حکومتیں اور اقوام اس مطالبے میں ان کے ساتھ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق، فلسطینی گروہوں نے جمعرات کی رات لبنان میں اختلافات اور تنازعات کے خاتمے کے لئے ایک کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں شریک افراد نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تعلقات کو معمول بنانا فلسطینی عوام، عرب اور اسلامی قوم کے پیچھے خنجر ہے اور ہم اپنی اقوام عالم اور آزاد دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام تر طاقت کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کریں۔ .
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .