3 ستمبر، 2020 9:18 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84026069
0 Persons
ظریف اگلے پیر کو سوئس وزیر خارجہ کی میزبانی کریں گے

تہران۔ ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اگلے پیر کو اپنے سوئس ہم منصب کی میزبانی کریں گے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے جمعرات کے روز ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ پر لکھی۔

انہوں نے کہا کہ محمد جواد ظریف 7 ستمبر کو تہران میں سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ 'ایگناتسیو کاسیس'  اور ان کے ہمراہ وفد کی میزبانی کریں گے۔

دوطرفہ تعلقات، علاقائی تبدیلیوں اور بین الاقوامی امور دونوں فریقوں کی بات چیت کے اہم موضوعات ہیں۔.

تہران میں قائم سوئس سفارتخانے نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سوئٹزرلینڈ کےوزیر خارجہ ایگناتسیو کاسیس "ایران میں سوئٹزرلینڈ کی سو سال کی سفارتی موجودگی" کی سالگرہ کو منانے کیلئے 5 سے 7 ستمبر تک ایران کا دورہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =