ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعاون اور تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔


ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے آج بروز پیر اپنے پاکستانی ہم منصب 'شاہ محمود قریشی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات ، مشترکہ تعاون کمیشن ، شنگھائی تعاون تنظیم ، افغانستان اور کشمیر کی تازہ ترین تبدیلیوں  پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کوویڈ 19 سے پاکستانی وزیر خارجہ کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی صوبے سندھ میں سیلاب کے واقعے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 72 گھنٹوں میں پاکستانی جنوبی علاقوں خاص طور پر کراچی میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 90 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

اس سے پہلے ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے 30 اپریل ٹیلیفون پر ایک گفتگو کے دوران باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال، کرونا سے نمٹنے، پابندیوں اور افغانستان میں تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =