گزشتہ 7 سالوں میں ملک کے 23 فیصد ڈیموں کا افتتاح کیا گیا ہے

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ملک کے 188 ڈیموں میں سے 44 ڈیموں کا اس حکومت میں افتتاح کیا گیا ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ملک کے 188 ڈیموں میں سے 44 ڈیموں کا اس حکومت میں افتتاح کیا گیا ہےجن اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ افتتاح کی جانے والے ڈیموں سے موجودہ حکومت کا کوٹہ 23 فیصد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال میں اردبیل، آذربائیجان شرقی اور کرمانشا کے تین صوبوں میں بجلی اور پانی سے متعلق 5 منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے جن منصوبوں کے افتتاح کیلیے  3ہزار اور 245 ارب تومان سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
روحانی نے پانی سے متعلق منصوبوں کے افتتاح کے حوالے سے کہا کہ ہم ہر 50دن میں ایک ڈیم کا افتتاح کر سکتے ہیں اوریہ ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں ملک کے 188 ڈیموں میں سے 44 ڈیموں کا افتتاح کیا گیا ہے اور دیگر ڈیم مکمل ہو رہے ہیں۔ اور ہم نے رواں سال کے آغاز سے 5 ڈیموں کا افتتاح کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =