2021 کو ایران خطے کے پہلے نمبر پر ہے

تہران، ارنا – 2021 کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق؛ ایران نے خطے اور اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان پہلے نمبر کو حاصل کیا ہے۔

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ایران خطی اور اسلامی ممالک کی جامعات میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔

 ٹائمز رینکنگ ایک انتہائی مشہور بین الاقوامی درجہ بندی کا نظام ہے جس نے 2013ء میں پہلی بار کیلئے بین الاقوامی درجہ بندی کیساتھ ایشین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کا کام بھی کیا۔

2021 کو ٹائمز کی درجہ بندی میں 21اسلامی ممالک موجود ہیں جو ایران نے 47 جامعات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس درجہ بندی کی فہرست میں ترکی کی 43 یونیورسٹیاں ، مصر کی 21 یونیورسٹیاں ، پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں ، ملائشیا کی 15 یونیورسٹیاں ، الجیریا اور سعودی عرب کی 10 جامعات ، انڈونیشیا کی 9 یونیورسٹیاں ، نائیجیریا اور تیونس کی 6 یونیورسٹیاں ، اردن ، مراکش اور متحدہ عرب امارات کی 5 یونیورسٹیاں ، لبنان کی 4 یونیورسٹی ، عراق اور قازقستان کی تین جامعات ، بنگلہ دیش کی دو یونیورسٹیاں اور عمان ، قطر، کویت اور یوگنڈا کی ایک یونیورسٹی شامل تھیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =