ایرانی مسلح افواج نے قومی صنعت کے درکار 38ہزار حصوں کو تیار کیا ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے قومی صنعت کو درکار 38 ہزار حصوں کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

 یہ بات بریگیڈیئیر جنرل 'امیر حاتمی' نے آج بروز جمعرات 'حصوں کی تیاری' کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس نمائش نے فوجی اور سویلین دونوں شعبوں کے درکار حصوں کی تیاری میں مسلح افواج کی کامیابی کو ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن ایران پر حملہ کرنے کی بہت ساری سازشیں کر رہے ہیں ، ان میں سے ایک ایرانی فیکٹریوں کو غیر فعال کرنا ہے۔ وہ ایرانی دفاعی طاقت کے درکار سامان کو فروخت نہیں کرتے ہیں اسی لیے ایرانی وزارت دفاع نے اس شعبے میں اپنی طاقت پر انحصار کے ساتھ اس شعبے میں بہت قابل قدر کامیابیاں کو حاصل کیا ہے۔

امیر حاتمی نے کہا کہ ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے دفاعی صنعت میں 38000 حصوں کو تیار کیا ہےان میں سے  2000 حصوں کو اس نمائش میں منظر عام پر لائے ہیں اور صرف اور صرف دھاتی اور غیر دھاتی مواد کےشعبوں میں  ہمیں 4000 سے زائد اقسام کے مواد کی ضرورت ہے جس سے گزشتہ سال 200 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، گشت اور ریسکیو جہازوں کے گیئربکس کو ایرانی وزیر دفاع بریئگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' کی موجودگی میں آج بروز جمعرات 'حصوں کی تیاری' کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں رونما کردیاگیا۔

امیر حاتمی نے کہا کہ اس گیئربکس کی تیاری سے اپنے مقاصد کے قریب تر ہو رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =