3 ستمبر، 2020 1:05 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84025625
0 Persons
ایران میں جہاز کے گیئر بکس کی تیاری

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک کی موجودگی میں گشت اور ریسکیو جہازوں کے گیئربکس کی نقاب کشائی کی گئی۔

گشت اور ریسکیو جہازوں کے گیئربکس کو ایرانی وزیر دفاع بریئگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے آج بروز جمعرات منعقدہ ایک نمائش میں رونما کردیا۔
امیر حاتمی نے جہازرانی صنعت میں انجن، گیئر باکس اور واٹر جیٹ سسٹم کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے گزشتہ دہائیوں میں مختلف طریقوں سے ملک میں ان مصنوعات کے داخلے کو روکا ہے اور آخرکار ان پابندیوں نے ملکی دفاعی طاقت کے لیے ایک موقع فراہم کردیا جس کے ذریعے ہم اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں پر انحصار کے ساتھ ان مصنوعات کی تیاری میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم سویلین جہازوں جیسے ماہی گیری ، پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی  کوسٹ گارڈ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ایرانی وزارت دفاع کے ماہرین نے اس شعبے میں وسیع تحقیق کے ساتھ سویلین اور فوجی شعبوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے 12 مہینے میں 1650 ہارس پاور گیئر باکس کو دیزائن کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =