ایران جاپان تعلقات ہمیشہ دوستی اور احترام پر مبنی ہے: واعظی

واعظی: مناسبات ایران و ژاپن همواره بر پایه دوستی و احترام است تہران، ارنا - ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے ایران اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات ہمیشہ دوستی، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔

یہ بات محمود واعظی نے گزشتہ روز ٹوئٹر کے ذاتی اکاونٹ پر لکھی۔
انہوں نے ایران اور جاپان کی دو عظیم اقوام کے مابین تعلقات کو گہرا اور فروغ دینے کیلیے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی صحت کیلیے دعا کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جاپانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعاون اور تعمیری تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
واعظی نے ایران اور جاپان کےدرمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات ہمیشہ دوستی اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہے۔ اور یہ تعلقات شنزو آبے کے دوران پہلے سے کہین زیادہ مضبوط ہو گئے۔
ارنا کے مطابق،جاپان کے وزیر اعظم آبے شنزو نے گزشتہ جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لئے سبکدوش ہوجائیں گے۔ وہ 7 سال اور 8 ماہ جاپان کے وزیر اعظم تھے
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =