ایرانی ریڈارز کی رینج 3 ہزار کلومیٹر ہے: سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ

تہران، ارنا-  ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس فضائی دفاع سے متعلق اسٹریٹجک ہتیھار ہیں اور آٹھ سالہ جنگ کے دوران ہماری خواہش ایسے ریڈار کی فراہمی تھی جو 25 کلومیٹر تک کی نگرانی کرسکے لیکن اب ہمارے ریڈارز کی رینچ 3 ہزار کلومیٹر ہے۔

 ان خیالات کا اظہار جنرل "محمد شیرازی" نے 2 ستمبر مطابق شہری دفاع کی قومی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد سے اب تک ملکی فضائی دفاع کے نظام میں ہونے والی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران، دشمن کے طیارے ہمارے آپریشنل علاقوں میں موجود تھے؛ ان میں سے کچھ طیارے آکر میراج کی طرح  بمباری کرکے بحفاظت اڑ جاتے تھے اور اس دن ہماری صلاحیتیں محدود تھیں لیکن آج ہمارے پاس فضائی دفاعی ہتھیار موجود ہیں۔

جنرل شیرازی نے کہا کہ اسی وقت ہماری خواہش ایسے ریڈار کی فراہمی تھی جو 25 کلومیٹر تک کی نگرانی کر سکے لیکن اب ہمارے ریڈارز کی رینچ 3 ہزار کلومیٹر ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے اغیار نے ہمارے نوجوانوں میں یہ یقین پیدا کیا ہے کہ ہم کچھ پیدا نہیں کرسکتے ہیں لیکن آج ہم خود کفیل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر نے اسلامی انقلاب کے ابتدا ہی سے مختلف کاروائیوں سے اس کی مخالفت کی اور اسی وقت سے ایران کیخلاف پابندیوں کا آغاز ہوگیا کیونکہ دشمن عناصر اسلامی انقلاب کی کامیابی کے مخالف تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =