ایران میں دالاہو کے مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ کا دوسرا گیس یونٹ کل نفاذ ہوگا

کرمانشاہ، ارنا- ایرانی شمالی صوبے کرمانشاہ میں 310 میگاواٹ کی صلاحیت اور 109 ملین یورو سرمایہ کاری پر مشتمل دالاہو مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ کا دوسرا گیس یونٹ کل بروز جمعرات کا  صدر ممکلت کی ہدایت سے نفاذ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مغرب میں بجلی کی پیداوار کو فروغ دینے، خطے میں کھپت کی نمو کو فروغ دینے اور پڑوسی ممالک کو بجلی برآمد کرنے کیلئے دالاہو ایف کلاس مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام ایجنڈا میں شامل ہے۔

دالاہو کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ میں دو 310 میگاواٹ گیس یونٹ اور 293 میگا واٹ اسٹیم یونٹ شامل ہے جس کی مجموعی گنجائش 913 میگا واٹ ہے۔

اس مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ کا دوسرا گیس یونٹ کل بروز جمعرات کا ایرانی صدر کی ہدایت سے نفاذ کیا جائے گا اور اور اس منصوبے کے مطابق، پاور پلانٹ کا بھاپ یونٹ اگلے سال کی بہار میں سرکٹ میں داخل ہوگا۔

دالاہو مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ کے نفاذ سے 500 افراد کیلئے براہ راست اور 5 ہزار افراد کیلئے بھی بالواسطہ روزگار کی فراہمی ہوجائے گا اور علاقے کے 90 فیصد کے افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

واضح رہے کہ دالاہو مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ، فراب کمپنی کی سرمایہ کاری سے کرمانشاہ کے علاقے اسلام آباد سے 60 کلومیٹر دور زیر تعمیر ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =