دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ملکی مفادات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے تمام اراکین، ٹرمپ انتظامیہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں کو ناکام کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں عدم موجودگی سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب ٹرمپ انتظامیہ اور ناجائز صہیونی ریاست اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف سیاسی، معاشی اور سیکورٹی دباؤ ڈالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تو میں اور محکمہ خارجہ کے دیگر اراکین، ان کی کوششوں کو ناکام کرنے کیلئے دن رات کام کرتے رہتے ہیں۔

 ظریف نے کہا کہ انہوں نے محکمہ خارجہ کے دیگر اراکین سیمت، دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نام کو بلند کرنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے اور فعال سفارتکاری سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دشمنوں کو شکست کا سامنا کیا۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی تین کامیابیوں کو ایرانی عوام کیلئے ایک قیمتی تحفہ قرار دے دیا۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس مشکل راستے میں ایرانی قوم کے مفادات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =