جوہری معاہدے کے اراکین اس معاہدے کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں: روسی مندوب

لندن، ارنا- عالمی جوہری ادارے میں تعنیات روس کے مستقل مندوب نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 16 ویں اجلاس کے نتیجے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے سارے اراکین اس کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار "میخائیل اولیانوف" نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے اراکین نے آج اس معاہدے پر قائم ہونے کے پختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 16 ویں اجلاس کا آج بروز منگل کو ماہرین کی سطح پر انعقاد کیا۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ  برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ "ہلگا اشمید" نے اس اجلاس کی قیادت کی۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اگرچہ یہ ایک معمول اجلاس تھا لیکن امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی منسوخ شدہ پابندیوں کی بحالی اور جوہری معاہدے کی تباہی کی کوششوں کے پیش نظر اس اجلاس کی خصوصی اہمیت تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ، ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے دو سال گزرنے کے باوجود اس معاہدے میں شراکت دار بننے کا دعوی کر رہا ہے اور آج کل قرارداد نمبر 2231 کے تحت ایران کیخلاف پابندیوں کا از سر نو نفاذ کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں جوہری معاہدے میں موجود اسنیپ بیک میکنزم کے استعمال سے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی منسوخ شدہ قراردادوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران نے مخالفت کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =