ونڈ ٹربائن کے ایرانی منصوبے کو کینیڈا کے بین الاقوامی مقابلے کا طلائی تمغہ حاصل

کرج، ارنا –  ایرانی ونڈ ٹربائن پروجیکٹ نے کینیڈا میں  منعقدہ ایجادات کے 5 ویں بین الاقوامی مقابلے میں ایک طلا تمغہ حاصل کر لیا۔

ایرانی صوبے البرز سے تعلق رکھنے والے موجدوں 'ڈاکٹر محمود اسماعیلی امیدوار، ڈاکٹر شہرام آجرلو، حسن عابدی رحمانلو  اور محسن توکلی' کے ونڈ ٹربائن پروجیکٹ  نے کینیڈا میں منعقدہ ایجادات کے پانچویں بین الاقوامی مقابلے میں ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

 یہ منصوبہ چار ایرانی ایجادکاروں کے ذریعے توانائی کے میدان میں ڈیزاین کیا گیا اور گزشتہ سال (24 فروری 2020) میں پیٹنٹ کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایجادات کے پانچویں بین الاقوامی مقابلہ 29 اگست 2020 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے اس مرحلے میں 21 شعبوں میں بشمول طبی، مشینری ، زراعت ، کمپیوٹرز ، توانائی ، الیکٹرانکس اور سول انجینئرنگ میں 60 ممالک سے 300 منصوبوں نے حصہ لیا تھا جو کرونا کی وجہ سے ورچوئل طور پر منعقد کیا گیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =