1 ستمبر، 2020 3:11 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84023291
0 Persons
ویانا میں جوہری معاہدے کا 16 ویں مشترکہ کمیشن کا آغاز

لندن، ارنا - جوہری معاہدے کا 16 ویں مشترکہ کمیشن کا آج بروز منگل ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں نائب ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کی سربراہی میں آغاز کیا گیا۔

جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا 16 ویں اجلاس آج بروز منگل (1 ستمبر) جوہری معاہدے کے 6 باقی اراکین ایران، جرمنی، فرانس، برطانیہ روس اور چین کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ سید عباس عراقچی اور ہلگا اشمد کی زیرصدارت میں ویانا میں انعقاد کیا گیا۔

جوہری معاہدے کے معمول کے مطابق جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کو ہر تین ماہ میں ایک بار منعقد کیا جانا چاہئے لیکن اس بار کرونا کے حالات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ، سید عباس عراقچی جنہوں نے اس مشترکہ اجلاس کی شرکت کیلیے گزشتہ روز آسٹریا کا دورہ کیا ہے اس اجلاس میں شرکت کے بعد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =