ایرانی فلم نے انڈونیشی فلم فیسٹیول میں قدم رکھا

تہران، ارنا – ایرانی فلم ' DOUBT' نے انڈونیشیا کے 14 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں قدم رکھا۔

ایرانی فلم ساز 'علی تصدیقی ' کی ہدایت کاری میں چلنے والی مختصر فلم " DOUBT" نے انڈونیشیا میں 14 ویں انٹرنیشنل فلم میلے میں شرکت کی۔

اس فلم کے اداکار پژمان جمشیدی، نیلوفر کوخانی و شہرام شریعت ہیں۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈونیشیا کا سب سے قدیم اور بڑا سالانہ فلم میلہ ہے۔

پچھلے سالوں میں اس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ستمبر کے مہینے میں منعقد کیا تھا جو رواں سال کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے مئی 2021 میں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ 3 سے 5 ستمبر تک اس شارٹ فلم کو امریکی صوبے 'مشی گن' میں منعقدہ  4ویں بین الاقوامی فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =