1 ستمبر، 2020 12:08 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84022887
0 Persons
ایرانی تیل صنعت میں 20 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری

تہران، ارنا – ایرانی سال 1399 جس کا نام ' پیداوار کا فروغ ' کا نام دیا گیا ہے، کے آغاز سے ملک میں تیل ، گیس اور پیٹرو کیمیکل کے 10 منصوبوں کو کام میں لایا گیا ہے جو مجموعی طور پر ان منصوبوں کیلیے 5.11 ارب ڈالر، 4.66 یورو اور 800 ارب تومان سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

دریں اثنا 17 پیٹرو کیمیکل منصوبوں کے افتتاح کی وجہ سے اس سال  کو پیٹرو کیمیکل صنعت کا "سنہری سال" کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ ان منصوبوں کے افتتاح کیساتھ ایران کی پیٹروکیمیکل پیداوار 1400 کے آخر تک اس صنعت کی پیداواری صلاحیت 100 ملین ٹن سالانہ تک اور اس کی آمدنی 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ایک اور پروجیکٹ جو گذشتہ ہفتے (24 اگست) افتتاح کیا گیا ہے، چھٹی اور نویں گیس ٹرانسمیشن پائپ لائنز اور پانچ پریشر بڑھانے والے اسٹیشنوں اور نیشنل ایرانی گیس کمپنی کے بھیجنے والا مرکز تھا ، جس میں 3.1 بلین یورو کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

ملک میں اس وقت 10 قومی گیس پائپ لائنز ہیں اور 11 ویں پائپ لائن کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

رواں سال 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے سالانہ 50 ہزار ٹن نارمل ہیکسین امام خمینی (رح) شازند ریفائنری میں تیار کی جائے گی ، جس سے اس کی سالانہ بچت 30 ملین ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =