خاتون ایرانی کھیلاڑی ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ کی ڈریم ٹیم میں شامل

تہران، ارنا- عالمی شطرنج فیڈریشن نے ورلڈ شطرنج المپیاڈ کے مقابلوں میں خاتون ایرانی کھیلاڑی "سارا خادم الشریعہ" کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو ڈریم ٹیم میں شامل کیا۔

تفصیلات کے مطابق،  ایران میں خواتین کے شعبے میں شطرنج کی درجہ بندی میں سب سے پہلی پوزیشن پر کھڑی ہوئی سارا خام الشریعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کیساتھ آن لائن ورلڈ شطرنج مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنے کھیلے گئے 8 میچز سے 7 پوانٹس حاصل کر لیا۔

انہوں نے ان مقابلوں میں اپنی مہارت کے جوہر دیکھایا جس کی خاطر شطرنج عالمی فیڈریشن نے ان کی اعلی کارکردگی کو سراہا۔

خادم الشریعہ نے ان مقابلوں میں سب سے بہترین خاتون کھیلاڑیوں میں شامل ہونے سمیت ورلڈ شطرنج کی ڈریم ٹیم میں شامل ہونے کیلئے کامیابی حاصل کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم نے 2020 ورلڈ شطرنج المپیاڈ میں چھوتی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا لیکن وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔

واضح رہے کہ ہونے والے مقابلوں میں ایران کے دیگر شطرنج کھیلاڑی "پرہام مقصود لو" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیائے شطرنج کے نامور کھیلاڑی "ویشی آناند" کو شکست دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha