ایرانی فلم کو اطالوی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی شارٹ فلم Driving Lessons کو اٹلی میں منعقدہ بارہویں SiciliAmbiente فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق SiciliAmbiente فلم فیسٹیول کا معاشرتی، انسانی، ماحولیات، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق جیسے موضوعات پر توجہ دینے کے مقصد سے انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی خاتون ہدایتکار "مرضیہ ریاحی" کی بنائی گئی فلم Driving Lessons کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اسے اس میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اس فلم کو 2019 میں منعقدہ SiciliAmbiente میلے میں ایوارڈ کیلئے نامزد دس ٹاپ فلموں میں شامل کیا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ Driving Lessons کو اب تک 60 سے زائد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس فلم نے اب تک 10 بین الاقوامی ایوارڈز کو اپنے نام کرلیا ہے۔

خاتون ایرانی اداکارہ "لیندا کیانی" اور "ساناز مصباح" سمیت اداکار "سالار خمسہ" اس فلم میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha