ایرانی خواتین کی فٹ بال ٹیم 'ملوان' کی کھیلاڑی 'یاسمن فرمانی' بیلجیم کی فٹ بال 'چارلیروئی' ٹیم میں شامل ہوگئی۔
علی قلی زادہ نے جو ایرانی فٹ بال 'سایپا' ٹیم کے سابق کھیلاڑی اور'یاسمن فرمانی' کا خاوند ہے ہے، نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ آج میری بیوی کے معاہدے پر دستخط کرنے کا تمام کام ختم ہوچکا ہے اور وہ رواں سال بیلجیئم کی چارلیروئی کی ویمن ٹیم کے لئے کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق قلی زادہ فی الحال بیلجئین لیگ میں'چارلیروئی' کی ٹیم کیلیے کھیلتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یاسمن فرمانی سے پہلے ایک اور 18 سالہ ایرانی خاتون 'گلنوش خسروی' نے 2 سالہ معاہدہ کے ساتھ ترک پریمیر لیگ کیلیے کھیلتی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ