بیروت کے دہماکے سے غلط استعمال کرنے والے لبنان کے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بیروت کے دہماکے سے غلط فائدہ اٹھانے والے لبنان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات محمد جواد ظریف جو لبنان کےدورے پر ہے، نے آج بروز جمعہ لبنانی وزیر اعظم 'حسان دیاب' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بیروت کے حالیہ خوفناک دہماکے کے غلط استعمال کرنے والے لبنان میں بدامنی کی تلاش میں ہیں۔
ظریف نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو بیروت کی بندرگاہ میں دھماکے کے غلط استعمال کر رہے ہیں وہ وہ لوگ ہیں جو لبنان میں استحکام اور اتحاد نہیں چاہتے ہیں۔
ظریف نے بیروت بندرگاہ  کے حادثے کے متاثرین سے ایران کی حمایت پر زور دیتے ہوئے اس المناک واقعے پر  لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور بیروت میں دھماکے سے ہونے والے نقصان کی از سر نو تعمیر کی مدد کے لئے ہمارے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔

اس موقع پر حسان دیاب نے لبنان کی مدد کیلیے ہمارے ملک کی آمادگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ضروری مصنوعات خاص طور پر طبی اور رہائشی کے شعبے میں ضروری اشیاء کی وضاحت کی۔

تفصیلات کے  مطابق ایرانی وزیر خارجہجمعرات کی شام لبنانی حکام کےساتھ ملاقات کیلیے بیروت پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =