پاکستانی وزیر ریلوی  کا کوئٹہ – تفتان کے ریلوے لائن کی فوری بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزیر ریلوے نے دونوں پڑوسی ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے کوئٹہ – تفتان کے ریلوے لائن کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

یہ بات شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلیے کوئٹہ – تفتان کے ریلوے لائن کی فوری بحالی کے خواہاں ہیں۔

رشید احمد نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مال بردار ٹرینوں کی رفتار بڑھانے اور ایران اور پاکستان کے مابین تجارت اور یہاں تک کہ مسافروں کی ٹریفک میں اضافے میں مدد کے لئے کوئٹہ - تفتان ریلوے کی مرمت کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستانی وزیر نے کہا کہ پاکستان تفتان (میرجاوہ) بارڈر تک مال بردار ٹرینوں کی رفتار کو 160 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھانا چاہتا ہے اسی لیے کوئٹہ – تفتان کی ریلوے لائن کی تعمیر نو کا خواہاں ہے جس لائں کی مرمت کیلیے 700 ملین روپیہ (4 ملین ڈالر سے زیادہ) لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ، ایران اور پاکستان کے درمیان مسافر ٹرین بارڈر کے مشترکہ زیرو پوائنٹ  تک120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور مال بردار ٹرین 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر کرسکتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 9 =