ایرانی اسپیکر کا شامی حکومت اور عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایک پیغام میں "حمودہ الصباغ" کو شامی پارلیمنٹ کی قیادت کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد باقر قالیباف" نے بدھ کے روز شامی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت کے دوران، دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں کے درمیان باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

قالیباف نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے شامی حکومت اور عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے باہمی معاشی تعلقات میں پارلیمنٹوں کے کردار کی اہمیت کا ذکر کیا۔

ایرانی اسپیکر نے اللہ رب العزت سے شامی حکومت، عوام، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ممبران کی کامیابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =