ایران میں 60 ہزار ٹن سے زائد کھجور کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں پچھلے 4 مہینوں کے دوران 60 ہزار 734 ٹن سے زائد مختلف قسم کے کھجوروں کو 52 ممالک میں برآمد کیا گیا ہے جن کی مالیت کی شرح 53 ملین 51 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید روح اللہ لطیفی" نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ان ممالک میں شامل ہے جن میں مختلف قسم کے کھجوروں کی نشوونما کے لئے موزوں شرائط ہیں اور ان حالات نے اعلی معیار کے کھجوروں کی تیاری کا سبب بنی ہے، اور اسی وجہ سے اعلی معیار کے ایرانی کھجوروں کا نمونہ دنیا میں انوکھا ہے کیونکہ کاشت کی جگہ اور اس طرح کے کھجوروں کی نشوونما کیلئے فراہم کردہ شرائط صرف ایران کے کچھ حصوں کی سرزمین میں ہی موجود ہیں۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ ایران میں پچھلے 4 مہینوں کے دوران 60 ہزار 734 ٹن سے زائد مختلف قسم کے کھجوروں کو 52 ممالک بشمول سوئڈن، ہالینڈ، روس، ترکی، قطر، یوکرائن افغانستان، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، عراق، بھارت، پاکستان، چین، چلی اور جارجیا میں برآمد کیا گیا ہے جن کی مالیت کی شرح 53 ملین 51 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کھجوروں کی برآمدات کی پہلی منزل عراق ہے جس کو 9 ملین 729 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل کھجوروں کی برآمدات ہوئی ہے عراق کے بعد پاکستان اور قازقستان کی باری آتی ہے جن کو بالترتیب 7 ملین 647 ہزار اور 5 ملین 910 ہزار کی مالیت پر مشتمل کھجوروں کی برامدات ہوئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =