12 اگست، 2020 12:24 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83904972
0 Persons
ایران کی افغانستان کے بلخ کیلئے طبی امداد کی فراہمی

کابل، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف طبی امداد کی کھیپ افغانستان کے صوب بلخ کے شہر مزار شریف پہنچ گئی۔

افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی کے مطابق، اس کھپ میں 60 ہزار ماسک اور 1،100 میڈیکل گاؤن شامل تھے جو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے مزار شریف اسپتالوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
مزار شریف میں ایران کے جنرل قونصل حسن یحیوی نے کہا کہ ایران پہلے ہی تین کھیپ کابل اور ہرات بھیج چکا ہے اور چوتھی کو بلخ بھیجا گیا ہے۔
یحیوی نے یہ بھی کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے تمام ممالک اور اقوام کو وائرس کے خلاف جنگ اور خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
بلخ کے نائب گورنر محمد بشیر توحیدی نے ایرانی امداد کو سراہا اور کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ایران افغانستان کے عوام کو فراموش نہیں کرسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے ممالک کے درمیان تعلقات منقطع ہوگئے ہیں لیکن افغانستان کوشش کر رہا ہے کہ اپنے معاشی ، سیاحت اور دیگر اہم تعلقات کو تمام ممالک خصوصا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ برقرار رکھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =