ایرانی لاء انفورسمنٹ فورس کا ایکو رکن ممالک کے پولیس فورسز سے تعاون پر تیار

تہران، ارنا- ایرانی لاء انفورسمنٹ فورس کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے رکن ممالک کے پولس فورسز سے بین الاقوامی جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سفارتکاری کی توسیع کیلئے تعاون پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم مجتبایی" نے تہران میں تعینات ایکو تنظیم کے نائب سربراہ برائے سلامتی امور "جان دوست آسانوف" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایرانی پولیس فورسز اور ایکو تنظیم کے درمیان تعمیری تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایکو اراکین کے سرحدی کمانڈروں اور عہدیداروں کے سمینار کا آن لائن طور پر انعقاد کیا جائے گا۔

مجتبایی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے رکن ممالک کے پولس فروسز سے بین الاقوامی جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سفارتکاری کی توسیع کیلئے تعاون پر تیار ہے۔

در این اثنا ایکو تنظیم کے نائب سربراہ برائے سلامتی امور نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  ای سی او تنظیم ایران کی بین الاقوامی پولیس کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر دلچسبی رکھتی ہے اور سیکیورٹی میکنزم کو بہتر بنانے کیلئے دونوں فریقوں کے مابین تعلقات کی ترقی ضروری ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =