پاکستان کا ایران سے ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تیار

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے وزیر ریلوے نے اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کیساتھ ایک ملاقات میں ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ- تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق "شیخ رشید احمد" نے منگل کے روز "سید محمد علی حسینی" سے ایک ملاقات میں ان سے باہمی دلچسبی امور سمیت باہمی تعاون کے فروغ بالخصوص ریلوے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ اکنامک کوورڈینیشن آرگنائیزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان-ایران-ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوی اورایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے چیرمین ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

 پاکستانی محکمہ ریلوے کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ- تفتان ٹریک کی اپ گری ڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔

پاکستانی وزیر ریلوے نے کہا کہ خواہش ہے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =