11 اگست، 2020 3:28 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83903990
0 Persons
ڈیری برآمدات کی مالیت 153.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہاہے کہ رواں سال کے پہلے چار مہینے میں ایرانی ڈیری مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 153.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بات سید روح اللہ لطیفی نے آج بروز منگل گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے گزشتہ 4 مہینے کے دوران 30 ممالک میں 152574ٹن 153 ملین 742 ہزار 611 ڈالر کے برابر ڈیری مصنوعات برآمد کی گئیں۔

ایرانی ڈیری مصنوعات 30 ممالک بشمول کینیڈا ، جرمنی ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، روس ، ترکی ، ملائیشیا ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، افغانستان ، قازقستان ، عراق ، نیوزی لینڈ کو برآمد کی جاتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =