یہ بات علی ربیعی نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر ٹرمپ دوبارہ صدارتی انتخابات میں منتخب ہوئے جب تک کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوئے تب تک کسی معاہدے کے حصول میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہایرانی قوم کے خلاف دشمن پالیسی کے تسلسل کی صورت میں ہم بھی زیادہ سے زیادہ مزاحمت جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔
ربیعی نے امریکی صدارتی انتخابات میں ایران، روس اور چین کی مداخلت کے بارے میں امریکی انٹلیجنس آفیسر کے دعوے کے بارے میں بھی کہا کہ امریکی انتخابات میں ایران کی مداخلت کا بے بنیاد دعوی اس انتخابات میں ایران فوبیا کے استعمال کے مقصد کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ لبنان کی سرنوشت کے تعین میں کسی بھی مداخلت سے باز رہیں۔
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران حالیہ دہماکے میں لبنان کے متاثرہ لوگوں کے لیے انساندوستانہ امداد بھیجنے کو جاری رکھے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ