9 اگست، 2020 4:28 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83901502
1 Persons
ایران لبنان کو 60 ٹن انسانی امداد کی چار کھیپ بھیجے گا

مشہد، ارنا - ایرانی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب تک اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کو 90 ٹن مختلف قسم امدادی کھیپ بھیج کردیا ہے اور 60 ٹن پر مشتمل دوسری چار کھیپ اس ملک میں روانہ کی جاتی ہیں۔

کریم ہمتی نے اتوار  کے روز ایرانی رضار کار بچانے والوں کے دورے بیروت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے لبنان کو ایسے لوگوں کو بھیجا ہے جن کے پاس رضاکاروں کی حیثیت سے بہت قیمتی تجربہ ہے اور وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کرنے کے اہل ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب  بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق ہولناک دھماکے سے کم از کم 135 جاں بحق اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =