ظریف نے بیروت میں دھماکے کے متاثرین کی یاد میں یادگار دفتر پر دستخط کیے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت بم دھماکے کے متاثرین کے لئے یادگاری دفتر پر دستخط کیے۔

محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم لبنانی سفارتخانے میں موجودگی کے ساتھ بیروت میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کی یاد میں ایک یادگار کتاب پر دستخط کیے۔
اس سے پہلے ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج میں عربی زبان میں بیروت میں بم دھماکے پر لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خیالات اور دعائیں لبنان کے عظیم اور خوش مزاج عوام کے ساتھ ہیں، ایران کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، لبنان مضبوط رہیں۔
قبل ازیں ظریف نے اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ گفتگو میں کہا کہ ایران بیروت میں دھماکے کے سلسلے میں لبنان کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ 4  اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 158 افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =