6 اگست، 2020 1:01 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83898863
0 Persons
ایران ماسک پروڈکشن مشینوں کا برآمد کنندہ ملک بن گیا

تہران، ارنا – قائم مقام ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ جب کرونا پھیلنے کے ابتدائی ایام میں ہم نے ماسک تیار کرنے والی مشینیں درآمد کیں آج ان مشینوں کا برآمد کنندہ بن چکے ہیں۔

یہ بات "حسین مدرس خیابانی" نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف ماسک کی ملکی ضرورت کو پورا کرنے میں اس وزارت کی کارکردگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پیداوار کی ترقی کے حصول کے لئے خالی صلاحیتوں کا استعمال کرنا اس وزارت خانے کی پہلی ترجیح ہے۔
خیابانی نے کہا کہ اسی طرح ہم گذشتہ سال کے مارچ کے شروع میں کرونا پھیلنے کے پہلے دنوں میں روزانہ 190 ہزار ماسک کی روزانہ کی پیداوار میں اضافہ کر کے آج کے روز 11 ملین سے زیادہ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 46 صنعتی یونٹوں اور 135 ورکشاپس میں روزانہ 11 ملین سے زیادہ ماسک تیار کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں روزانہ ماسک کی تیاری میں بالترتیب تہران ، مشرقی آذربائیجان ، البرز ، اصفہان اور مغربی آذربائیجان سب سے اوپر پانچ صوبے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =