لبنانی حکومت اور عوام کیساتھ ایرانی سپریم لیڈر کا تعزیتی پیغام

تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بیروت کے حالیہ دھماکے حادثے پر لبنانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام سپریم لیڈر کی سماجی رابطہ ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر جاری کیا گیا ہے جو شرح ذیل ہے:

بیروت بندرگاہ کے حالیہ دھماکے جس میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں، میں لبنانی شہریوں کیساتھ گہرے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں؛ اس واقعے کے سامنے صبر و مزاحمت، لبنانی فخروں کی فہرست کا ایک اور سنہرا شیٹ ہوگا۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی صدر نے لبنانی وزیر اعظم سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان مشکل حالات میں لبنانی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کیجانب سے پہلی امدادی کھیپ کو لبنان بھیجا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے بھی ایک پیغام میں کہا کہ ہم لبنان میں فیلڈ ہسپتال اور ادویات بھیج رہے ہیں اور اس مشکل حالات میں لبنانی حکومت اور عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے لبنانی ہم منصب "میشل عون" کے نام میں ایک پیغام میں بیروت کے حالیہ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک بیروت کو طبی سہولیات اور ادویات بھیجنے پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب  بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

تازہ ترین معلومات کے مطایق ہولناک دھماکے سے کم از کم 105 جاں بحق اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =