ایران لبنانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے: نائب ایرانی صدر

تہران، ارنا- سنیئر نائب ایرانی صدر نے لبنانی وزیر اعظم کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران بیروت کے حالیہ دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لبنانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے با وجود ان مشکل حالات میں لبنانی حکومت اور عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 "اسحاق جہانگیری" نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ لبنان ثابت قدم اور فخر سے قائم رہے گا اور ماضی کی طرح کامیابی سے اس مشکل حالات پر قابو پالے گا۔

انہوں نے لبنان میں ضروری امداد بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں قیام استحکام اور سلامتی تمام علاقائی ممالک کیلئے اہم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ لبنانی حکومت اس واقعے کی وجوہات کا انکشاف کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی سزا دے گی۔

نائب ایرانی صدر نے لبنان کی کامیابی اور استحکام کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایران کیخلاف بھی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں لیکن ہم ان مشکل حالات میں لبنانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑے رہیں گے۔

جہانگیری نے حالیہ صورتحال میں لبنان کیخلاف ہر کسی طرح کی پابندیوں کو ظالمانہ اور انسانی حقوق کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کیجانب سے پہلی امدادی کھیپ کو لبنان بھیجا گیا ہے۔

اس موقع پر لبنانی وزیر اعظم "حسن دیاب" نے ایران کیجانب سے لبنانی حکومت اور عوام کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہیمں تباہ کن صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہم مشکلات کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور پھر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں گے۔

انہوں نے ایران کیجانب سے بھیجی گئی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی صورتحال انتہائی نازک ہے اور حادثے کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 105 اوز زخمی ہونے والوں بھی 4 ہزار تک بڑھ گئی اور ہمیں امید ہے کہ اپنے دوست ممالک کی امداد سے صورتحال کی بحالی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =