ایران کو پوسٹ کی خدمات میں مشرق وسطی کی پہلی پوزیشن حاصل

تہران، ارنا- ایرانی نیشنل پوسٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران، پوسٹ کی خدمات سے متعلق مشرق وسطی کی پہلی پوزیشن پر کھڑا ہے اور دنیا کے سب سے بہترین 40 ممالک میں بھی شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حسین نعمتی" نے بدھ کے روز صحافی کے دن کی آمد کے موقع پر ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی (ارنا) کے سربراہ کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران میں پوسٹ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پوسٹ کی خدمات سے متعلق مشرق وسطی کی پہلی پوزیشن پر کھڑا ہے اور دنیا کے سب سے بہترین 40 ممالک میں بھی شامل ہے۔

نعمتی نے کہا کہ لوگ جو پیکیج بھیجتے ہیں ان کی سالانہ فی کس تعداد آٹھ ہے جو 50-60 پیکجوں تک بھی پہنچ سکتی ہے اور اس طرح، ایک سال میں اوسطا 300 ملین کھیپ، پیکیج اور ترسیل پوسٹل نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کردیئے جاتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 5 =